ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طالبہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والی لڑکیوں کی عبوری ضمانت منظور

طالبہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والی لڑکیوں کی عبوری ضمانت منظور
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ڈیفنس کے نجی سکول میں نشے سے منع کرنے پر طالبہ پر ساتھی لڑکیوں کے تشدد کا معاملہ، عدالت نے مقدمہ میں ملوث طالبات کی عبوری ضمانت منظور کرلی۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں واقع نجی اسکول میں طالبات نے اپنی ساتھی طالبہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ طالبہ کے مطابق ساتھی طالبات کو نشے سے منع کیا تھا، جس پر انہوں نے طیش میں آکر مجھے ہی تشدد کا نشانہ بنادیا۔

سوشل میڈیا پر طالبہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ طالبات ایک نہتی طالبہ کو مل کر تشدد کا نشانہ بنارہی ہیں۔متاثرہ لڑکی نے ساتھی طالبات کے خلاف مقدمہ درج کرایا، تاہم پولیس حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد طالبات کے گھروں کو تالے لگے ہوئے تھے اور ان کے والدین لڑکیوں کو لے کرفرار ہوگئے۔

View this post on Instagram

A post shared by 24NewsHD.Tv (@24.newshd.tv)

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کرایا گیا جس میں اس پر تشدد کی تصدیق ہوگئی ہے اور اسکول انتظامیہ سے معاملے کی تفصیل اور پوچھ گچھ کی گئی، واقعہ الیکٹرک سگریٹ پینے کے تنازع پر پیش آیا۔

دوسری جانب گرفتاری سے بچنے کیلئے طالبات عمائمہ قیصر، جنت ملک اور کائنات ملک نے سیشن عدالت میں درخواست ضمانت دائر  کردی جس میں انہوں نے موقف اپنایا  کہ پولیس نے بدنیتی کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا، شامل تفتیش ہو کر پولیس کو حقائق سے آگاہ کرنا چاہتی ہیں۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-01-21/news-1674289548-9727.jpg

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ہمارا اس مقدمے میں کوئی قصور نہیں ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ عبوری ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-01-21/news-1674289548-2459.jpg

عدالت نے اسکول میں طالبہ پر تشدد میں ملوث تینوں طالبات کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو 30 جنوری تک طالبات کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔

https://www.24urdu.com/digital_images/large/2023-01-21/news-1674289548-9910.jpg