وزارت پیٹرولیم نے عوام کو خوشخبری سنادی

وزارت پیٹرولیم نے عوام کو خوشخبری سنادی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت پیٹرولیم نے ملک میں تیل کی قلت کے امکان کو مسترد کردیا۔

وزارت پیٹرولیم کے مطابق ملک میں تیل کے مطلوبہ ذخائر موجود ہیں، قلت کا کوئی امکان نہیں,  پی ایس او کے پاس پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کا مناسب ذخیرہ موجود ہے، اس کے علاوہ تیل ترسیل کرنے والی کمپنیوں کے پاس بھی پیٹرولیم مصنوعات کا مناسب ذخیرہ ہے۔

وزارت پیٹرولیم نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں، قیاس آرائیوں اور گمراہ کن اطلاعات پر کان نہ دھریں۔

دوسری جانب پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے بھی ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ ملک میں تیل ذخائر تسلی بخش سطح پر موجود ہیں، ہمارے پاس تیل کے وافر ذخائر موجود ہیں۔

پی ایس او کے مطابق وزارت اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نجی کمپنیز کے ذخائر کی صورتحال کو مانیٹر کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں روس نے پاکستان کو رواں سال مارچ میں خام تیل برآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا، جس کی ادائیگی دوست ممالک کی کرنسیوں میں کی جائے گی۔

وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوارن روس کے وزیر توانائی نیکولائی شو لگینوف نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن، انشورنس، ادائیگیوں اور لوڈنگ جیسے مسائل کے حل کے لئے معاہدے کا مسودہ تیار کرلیا ۔ اس معاہدے کی ٹائم لائن بھی طے کرلی ہے جوکہ مارچ کے بعد کی ہے، ہم نے اتفاق کیا ہے کہ ادائیگیاں دوست ملکوں کی کرنسی میں ہوں گی۔

واضح  رہے کہ کچھ روز قبل خبر سامنے آئی تھی کہ ملک کے بینکوں نے آئل کمپنیز کی پیٹرول امپورٹ ایل سیز کھولنے سے انکار کردیا جس کے بعد ملک میں فروری کے آغاز سے پیٹرول کی قلت ہوسکتی ہے۔