ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی میں طوفانی ہوائیں، دو افراد جان سے گئے، متعدد زخمی

Karachi Thunderstorm
کیپشن: Karachi Thunderstorm
سورس: SAMAA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی میں 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں سے کئی دیواریں گرپڑیں، دو افراد ہلاک جبکہ موٹرسائیکلیں سلپ ہونے سے متعدد شہری زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق تیز ہوا سے ناردرن بائی پاس نزد پاور ہاؤس گلبائی کانٹا موٹر سائیکل سلپ ہونے سے صادق اور اجمل زخمی ہوگئے۔ گلشن معمار میں گھر کی دیوار  گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ 

بلدیہ ٹاؤن اسپارکو روڈ پر گھر کی چھت کا ایک حصہ گرگیا جس کے سبب گھر میں موجود تین افراد زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا سلسلہ آج رات تک جاری رہ سکتا ہے ہوا کی رفتار 45 سے 50 میل فی گھنٹہ ہوسکتی ہے جبکہ ان ہواؤں کی وجہ سے سردی کی نئی لہر کراچی میں آئے گی۔