ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے ساتویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار اور سی ای او لاہور قلندرز عاطف رانا نے ملاقات کی جس میں قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی، سیالکوٹ میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے سامنے آنے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد زاہد اور عاقب جاوید بھی شریک ہوئے۔
سی ای او رانا عاطف نے وزیراعظم عمران خان کو لاہور قلندرز کی ماضی میں خدمات سے آگاہ کیا اور لاہور قلندرز کے آئندہ کے منصوبوں پر بھی بریفنگ دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پی ایس ایل 7 میں لاہور قلندرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کا بڑا برانڈ بن چکا ہے ، اس بار لاہور قلندرز پی ایس ایل ٹرافی جیت سکتی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان کپتان کا انتخاب لاہور قلندرز کی مینجمنٹ کا اچھا فیصلہ ہے، نوجوانوں نے ہمیشہ نتیجے تبدیل کیے ہیں۔