افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ

افسروں کی تنخواہوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب میں چھوٹے ملازمین کیساتھ امتیازی سلوک، ٹائم اسکیل پروموشن کے تحت اگلے گریڈ میں ترقی پانے والے چھوٹے ملازمین کی بجائے بڑے افسروں پر حکومتی نوازشات، ٹائم اسکیل پروموشن لینے والے افسروں کی تنخواہوں میں 25 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا۔

پنجاب میں ٹائم اسکیل پروموشن کے تحت نہ صرف چھوٹے ملازمین بلکہ بڑے ملازمین کو دس سال سروس کے بعد اگلے گریڈ میں ترقیاں دیں گئیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹائم اسکیل پروموشن لینے افسروں و ملازمین کی تعداد ہزاروں میں ہے اور تمام صوبائی محکموں میں یہ ترقیاں دیں گیں، لیکن دوسری جانب حکومت نے چھوٹے درجے کے ملازمین کو میڈیکل الاؤنس کی مد میں اضافی تنخواہ دینے سے انکار کردیا ہے۔

افسروں کی تنخواہوں میں میڈیکل الاؤنس شامل کرتے ہوئے ماہانہ تنخواہ میں پچیس ہزار روپے کا اضافی کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت نے باقاعدہ تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ افسران کی تنخواہوں 25 ہزار روپے کا اضافہ میڈیکل الاؤنس کی مد میں کیا گیا ہے۔

پچیس ہزار روپے کا ماہانہ میڈیکل الاؤنس ٹائم اسکیل پروموشن لینے والے افسروں کو ملے گا جبکہ ٹائم اسکیل پروموشن کے تحت گریڈ 19 سے 20 کے افسران کو بھی یہ الاؤنس مل سکے گا۔