بلڈنگ مالک کا ایکسائز آفس پر حملہ، کمپیوٹر توڑ دیئے

بلڈنگ مالک کا ایکسائز آفس پر حملہ، کمپیوٹر توڑ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہدرہ (علی ساہی) انتظار کرنے کا کیوں کہا، پروٹوکول کیوں نہیں دیا؟  ایکسائز آفس شاہدرہ کی عمارت کا مالک طیش میں آگیا، ساتھیوں کے ہمراہ ایکسائز آفس پر حملہ کردیا، فائرنگ اور سامان کی توڑ پھوڑ کی، ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

 ڈائریکٹر ریجن سی رانا قمرالحسن سجاد کا کہنا ہے کہ شاہدرہ میں موجود ایکسائزآفس کی عمارت کرائے پر ہے اور عمارت کے مالکان کی جانب سے ایجنٹی کا کام بھی کیا جاتا ہے، ڈی ای او حافظ ابراہیم نے گاڑی کی رجسٹریشن کیلئے آنے والے عمارت کے مالک طلحہ کو انتظار کرنے کا کہا جس پر وہ طیش میں آگیا اور ساتھیوں کو بلا کرفائرنگ کر دی، دفتر میں موجود سامان اور تمام کمپیوٹر بھی توڑ دیئے۔

رانا قمرالحسن سجاد نے بتایا کہ لزم فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے، ایم آر اے شاہدرہ طارق بٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور متعلقہ تھانے میں طلحہ سمیت دیگر ساتھیوں پر مقدمہ درج کر ا دیا گیا ہے۔  شاہدرہ پولیس نے سی سی پی او کے ایکشن لینے پر مرکزی ملزم طلحہ کو گرفتار کر کے اسلحہ بر آمد کر لیا ۔

دوسری جانب سیکرٹری ایکسائز نے لاہور سمیت پنجاب بھر سے 5 ڈائریکٹرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کردیئے،ڈائریکٹرریجن اے لاہورافتخار احمد بھلی کو ڈائریکٹرراولپنڈی تعینات کر دیا گیا،ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرشاہد علی گیلانی کو ڈائریکٹر ریجن اے لاہور، ڈائریکٹر ڈی جی خان عمران اسلم کو ڈائریکٹر انفورسمنٹ اینڈ آڈٹ پنجاب لاہور ، ڈائریکٹر ای اینڈ اےمشتاق فریدی کو ڈائریکٹر ریجن سرگودھا، جبکہ ڈائریکٹر سرگودھا رانا انتخاب حسین کو  ڈائریکٹر ڈی جی خان تعینات کردیا گیا.

Sughra Afzal

Content Writer