(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے دوران میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلومیٹر رینج کے حامل شاہین تھری میزائل کے تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرا میٹرز کو جانچا گیا جبکہ شاہین تھری نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
Pakistan conducted successful flight test of #Shaheen-3 surface 2 surface ballistic missile,having range of 2750 Kms. Flt test aimed @ revalidating various design & tech parameters of weapon system. President, PM, CJCSC & Services Chiefs have congratulated scientists & engineers. pic.twitter.com/uZqxTBJJGv
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 20, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویڑن، کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ، چیئرمین نیسکام اور دیگر اعلیٰ حکام نے تجربے کا مشاہدہ کیا جبکہ صدر مملکت، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔
#Pakistan today conducted a successful test flight of indigenously developed #Fatah-1, Guided Multi Launch Rocket System, capable of delivering a conventional Warhead upto a range of 140 km. The Weapon System will give Pak Army capability of precision target engagement 1/2) pic.twitter.com/0bqBfOneJK
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 7, 2021
واضح رہےکہ کچھ روز قبل پاکستان نے فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا تھا، ، فتح ون میزائل 140 کلومیٹر کے ہدف تک روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا حامل فتح ون میزائل پاکستان نے مکمل طور پر خود تیار کیا تھا۔