سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین پر بڑی پابندی لگا دی

سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین پر بڑی پابندی لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کوٹہ ختم ہونے کی وجہ سے گھریلو صارفین کو کنکشن فراہم کرنے پر تاحکم ثانی پابندی لگا دی، پابندی کی وجہ سے ایک بار پھر کنکشنز کی تنصیب التواء کا شکار ہوگئی۔

سوئی ناردرن گیس کمپنی نے صارفین کو کنکشن دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ کمپنی کی جانب سے گھریلو صارفین کو ارجنٹ فیس پالیسی کے تحت کنکشن دینے پر پابندی لگائی گئی ہے، پابندی کی وجہ سے لاہورریجن میں صارفین کی درخواستیں التواء کا شکار ہو گئی ہیں۔

واضح رہے کہ سابق دور حکومت میں سوئی گیس کے صارفین کی سہولت کے لئے ارجنٹ فیس پالیسی متعارف کروائی گئی تھی، ارجنٹ فیس پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کو کنکشن کے لئے پچیس ہزار روپے اضافی ادا کرنا پڑے تھے۔

اس طرح مجموعی طور پر اکتیس ہزار روپے کی ادائیگی سے کنکشن لگائے جا رہے تھے، تاہم پابندی کی وجہ سے کنکشن کی تنصیب روک دی گئی ہے۔