(قیصر کھوکھر) محکمہ لائیوسٹاک نے 6ڈاکٹروں کو گریڈ19 میں ترقی دے کر تعیناتیاں کردی ہیں۔
ڈاکٹر محمد رفیق کوگریڈ19 میں ترقی دے کر افسرانچارج لائیوسٹاک اسٹیشن فاضل پورتعینات کیا گیا ہے، ڈاکٹرامتیاز حسین کوگریڈ19 میں ترقی دے کر سپرنٹنڈنٹ کیبل بریڈنگ اسٹیشن بھگرلگادیاگیاہے۔
ڈاکٹر سبطین رضا رضوی کوترقی دیکر سپرنٹنڈنٹ قادرآبادفارم ساہیوال جبکہ ڈاکٹر محمدعارف کو گریڈ19 میں ترقی دے کر مینجرلائیوسٹاک سنٹرہارون آباد تعینات کیا گیا ہے، ڈاکٹر ناصر عزیز کاظمی کوایڈیشنل ڈائریکٹر ایم اینڈ ای تعینات کر دیا گیا ہے، محکمہ لائیوسٹاک نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔