(عثمان علیم)ضلعی انتظامیہ کی شہر میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں ،مجموعی طور پر تین لاکھ 35 ہزار کے جرمانے اور 21 ایف آئی آرز کا اندراج کرایا گیا۔
ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی شہر کے مختلف علاقوں میں گراں فروشی کے خلاف کارروائیاں، 355 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جہاں 66 خلاف ورزیاں پائی گئی جس پر تین لاکھ 35 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ 21 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا اور 21 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ سات افراد کو سیدھا جیل بھیج دیاگیا۔