( سعود بٹ ) چیئرمین نیب کا تین روزہ دورہ لاہور، نیب لاہور آفس میں نیب آرڈیننس کے بعد کیسز کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال تین روزہ دورہ کے پہلے روز نیب لاہور پہنچے۔ نیب ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب میجر (ر) شہزاد سلیم نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ضمانت کے بعد چوہدری شوگر ملز کیس کی صورتحال بارے چیئرمین نیب کو آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست اور کیس کی دیگر تفصیلات فراہم کی گئیں۔ اجلاس میں لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کے نیب افسران کے ساتھ رویے پر خصوصی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب کو آرڈیننس تبدیلی کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔