ریلوے حکام کا تیزگام حادثے میں بھاری نقصان کے بعد بڑا فیصلہ

ریلوے حکام کا تیزگام حادثے میں بھاری نقصان کے بعد بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)ریلوے حکام کا لاہور سمیت  ملک بھر میں کام کرنے والے 70ہزار سے زائد ریلوے افسران، ملازمین واسٹاف کی ڈیوٹی لسٹ نئے سرے سے مرتب کرنے پر غور شروع کر دیا۔
ریلوے افسران کی ڈیوٹی لسٹ کا نئے سرے سے جائزہ لینے کا فیصلہ کر لیا، فیڈرل گورنمنٹ انسپیکٹر آف ریلویز نے افسران کی نئی ڈیوٹی اور رولز بنانے پر غور شروع کر دیا، پرنسپل، ڈپٹی پرنسپل، ڈویژنل آفیسرز، سینئر آفیسرز، اسسٹنٹ سمیت ملک بھر کے جونیئر ریلوے اسٹاف کی ڈیوٹی لسٹ تبدیل کی جائے گئی۔ نئی ڈیوٹی لسٹ 70ہزار سے زائد افسران و ملازمین کی بنائی جائیں گئیں، نئی ڈیوٹی لسٹ مرتب کرنے کے حوالے سے حکام بالا نے پرسانل برانچ کو ہدایات جاری کر دیں۔

ایف جی آئی آر کی جانب سے چیف پرسانل آفیسر آف ریلویز کو مراسلہ جاری کر دیا، مراسلے کے مطابق ریلویز آفیسرز اور اسٹاف کی ڈیوٹیوں کو وقت کے ساتھ ساتھ اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔وزارت ریلوے کی ہدایات کے مطابق افسران کی ڈیوٹی ڈسکرپشن کو اپ گریڈ کیا جائے۔موجودہ ڈیوٹی لسٹ میں موجود خامیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی لسٹ مرتب کی جائے۔

نئی ڈیوٹی لسٹ مرتب کرنے کے بعد فوری طور پر ایف جی آئی آر بجھوائی جائے۔ ذرائع کے مطابق ریلویز کی تمام ڈویژنوں اور برانچوں کے افسران اپنے ماتحت اسٹاف کی ڈیوٹی لسٹ مرتب کرنے کا پابند ہو گا۔