فواد حسن فواد کی ضمانت منظور

فواد حسن فواد کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) فوادحسن فواد کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کی درخواست منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ میں فوادحسن فواد کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نےدرخواست ضمانت پرسماعت کی،فواد حسن فواد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نیب جو الزامات لگائے ان کا کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا, نیب نے پہلے کہا کہ فواد حسن فواد کےپلازہ کی قیمت5ارب ہے،اب نیب کہتی ہے کہ خاندان کے ٹوٹل اثاثے1ارب 8 کروڑ ہیں،فواد حسن فواد کے نام پر ایک جائیداد بھی نہیں۔

وکیل کا مزید کہناتھا کہ نیب بیوی ،بھائی کے نام پر جائیداد کو بے نامی کا الزام عائد کرتا ہے،آشیانہ ہاؤسنگ کیس میں ہائیکورٹ نےضمانت منظورکی،نیب نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سےرجوع کیا،عدالت عظمیٰ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالت نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں جس پلازے میں فوادحسن فواد کوگرفتارکیاگیا اس میں کیا رول ہے،نہ فواد حسن فواد کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں نہ اکاؤنٹ سے رقم گئی،پراسیکیوٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ فواد حسن فواد کےبھائی،بیوی،بھابھی کمپنی کے ڈائریکٹر ہیں،فوادحسن فوادکے پاس کوئی ذرائع آمدن نہیں اسکےباوجود پلازہ خریداگیا۔

عدالت نےپراسیکیوٹر سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شہادت موجود ہے کہ فواد حسن فواد نے پلازے کیلئےڈیل کروائی ہو؟بتائیں کہ کیا فواد حسن فواد کےاکاؤنٹ سےرقم نکلی یاشامل ہوئی،موقع دے رہے ہیں فواد حسن فواد کے بارے میں ثبوت ہےتوفراہم کریں،بعدازاں عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد  سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد  درخواست ضمانت منظورکرلی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer