جعل سازی کامکروہ دھندہ,فیکٹری سیل

جعل سازی کامکروہ دھندہ,فیکٹری سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی،ایکسپائر خام مال سے جعلی چاکلیٹ تیار کرنے والی فیکٹری سیل کرکے 5 ہزار کلو مال برآمد کرلیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر فضیلہ کالونی لوہا بازار میں النور ٹریڈرز کو چھاپہ مار کر سیل کیا اور 2 ہزار 60 کلو مضر صحت آئل،1200کلو نمک، 500کلو کوکوا پاؤڈر،1500 کلو مصنوئی مٹھاس برآمد کرلیا،ٹیموں نے ایک گرائنڈنگ مشین 2 مکسچر مشینیں اور ایک پیکنگ مشین بھی ضبط کر لی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق چاکلیٹ اور سنیکس کی تیاری میں مصنوعی ذائقوں اور گندے آئل کا استعمال کیا جاتا تھا،ناقص اجزاء سے جعلی چاکلیٹ بنا کر معروف کمپنیوں کی پیکنگ میں مہنگے داموں فروخت کی جاتی تھی،انتہائی ناقص نمک کو بھی غلط ایڈریس والی جعلی پیکنگ لگا کر سپلائی کیا جا رہا تھا۔

عرفان میمن کے مطابق ویجیلینس سیل نے دوردراز علاقوں میں سپلائی چین کی ریکی کر کے یونٹ کا پتہ لگایا،چاکلیٹ بچوں کی مرغوب چیز، چاکلیٹ میں ہیرا پھیری بچوں کی صحت سے کھلواڑ ہے،ایکسپائر مضر صحت اجزء سے اشیاء خورونوش تیار کرنے والے جعل سازی کامکروہ دھندہ فورا ترک کر دیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer