ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم نےارکان اسمبلی کی ناراضگی کا نوٹس لے لیا

 وزیر اعظم نےارکان اسمبلی کی ناراضگی کا نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیر اعظم عمران خان نےجنوبی پنجاب کےاراکین اسمبلی کی ناراضگی کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ کوناراضگیاں دور کرنے کی ہدایات کردیں۔

وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ کر کے انہیں ناراض اراکین کے معاملات فوری حل کرنے کی ہدایات دی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایات کیں کہ ناراض اراکین کےجو بھی تحفظات ہیں انہیں ہرصورت دور کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو جنوبی پنجاب کے رواں ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز بھی فوری جاری کرنے کی ہدایات دی ہیں، دیہی علاقوں میں نئی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈر نئے سالانہ ترقیاتی فنڈ2020 سے2021  میں لازمی رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، وزیراعظم عمران خان آئندہ چند دنوں میں ناراض اراکین اسمبلی سے ملاقات بھی کرسکتے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer