لیسکو کا لاہور میں 5 نئے گریڈ سٹیشنز تعمیر کرنے کا فیصلہ

لیسکو کا لاہور میں 5 نئے گریڈ سٹیشنز تعمیر کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہد ندیم سپرا) لیسکو کا شہر میں بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کیلئے مزید پانچ گرڈ سٹیشنز تعمیر کرنے کا فیصلہ، پنجاب حکومت نے کمپنی کو پانچ مقامات پر اراضی دینے کی یقین دہانی کروا دی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے شہر میں ٹرپنگ اور اوور لوڈنگ کے واقعات سے بچاﺅ کیلئے نئے گرڈ سٹیشنز بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کیلئے پنجاب حکومت نے لیسکو کو اراضی فراہم کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

 ذرائع نے بتایا ہے کہ لیسکو پنجاب حکومت سے زمین خرید کر گرڈ سٹیشنز کی تعمیر کرے گی، کمپنی کے پلان کے مطابق شہر کے اطراف میں پانچ گرڈ سٹیشن تعمیر کر کے برقی لائنوں کا رنگ بنایا جائیگا، رنگ بننے کی وجہ سے تکنیکی خرابی کی صورت میں دوسرے ذرائع سے بجلی فراہم کی جا سکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود بوٹی کے علاقے میں گرڈ سٹیشن بنا کر مومن پورہ اور باٹاپور گرڈ سے ملایا جائیگا، ڈی ایچ اے میں گرڈ سٹیشن بنا کر ڈی ایچ اے فیز سکس اور ٹی سیکٹر گرڈ سے ملایاجائیگا، اسی طرح کاہنہ میں گرڈ سٹیشن کی تعمیر کر کے فروٹ منڈی اور کاہنہ گرڈ سٹیشن کو آپس میں ملایا جائیگا، منصوبے کو آئندہ سال جون میں مکمل کر کے آپریشنل کیا جائیگا۔

Sughra Afzal

Content Writer