پی آئی سی ہنگامہ آرائی واقعے کی انکوائری رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش

پی آئی سی ہنگامہ آرائی واقعے کی انکوائری رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی اکبر) ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعہ کی انکوائری رپورٹ پیش کر دی، انکوائری رپورٹ میں غفلت کے مرتب پولیس افسروں کی نشاندہی کردی گئی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں وکلاء کی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے واقعہ اور پولیس کے کردار سے متعلق انکوائری رپورٹ پیش کی گئی، ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر نے انکوائری رپورٹ پیش کی ہے۔

 ذرائع کے مطابق رپورٹ میں موقع پر موجود افسروں کی پیشہ ورانہ غفلت کی نشاندگی کئی، رپورٹ میں نشاندگی کی ہے کہ اگر افسر بروقت حکمت عملی اپنا لیتے تو معاملہ میں شدت پیدا نہ ہوتی, وزیراعلیٰ نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

 وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ سانحہ پی آئی سی کے ذمہ داران کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، قانون ہاتھ میں لینا افسوسناک اور قابل مذمت ہے.

Sughra Afzal

Content Writer