( زین مدنی ) اسٹیج، اور فلم کی معروف اداکارہ میگھا نے نامعلوم نمبرز سے لڑکی اداکارہ بن کر تنگ کرنے والے شخص کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست دے دی۔
اداکارہ میگھا کا کہنا ہے کہ انہیں ایک ڈیڑھ ماہ سے کوئی نامعلوم نمبر پر لڑکی اداکارہ بن کر تنگ کررہی تھی اور بلاوجہ پریشانی کا سبب بنی ہوئی تھی جس پر تحقیقات کی تو پتہ چلا کہ یہ کوئی لڑکا ہے جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم سیل میں درخواست دے دی ہے۔
میگھا کا کہنا ہے کہ اداکاروں کے ساتھ یہ معمول کی بات ہے لیکن جب کوئی درد سر بن جائے تو اسے سبق ضرور سکھانا چاہیے، میگھا کا کہنا ہے کہ انہوں نے واٹس اپ اور تمام نمبرز کی تفصیلات بھی سائبر کرائم سیل کو دے دی ہیں۔