ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایئر ایمبولینس سروس میں اہم پیشرفت، ہیلی پیڈ کی تیاری پر کام شروع

ایئر ایمبولینس سروس میں اہم پیشرفت، ہیلی پیڈ کی تیاری پر کام شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) لاہور کے 2 بڑے ہسپتالوں میں ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، جناح ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے جبکہ میو کے سرجیکل ٹاور پر ہیلی پیڈ کی تیاری پر غور شروع کردیا۔

حکومت کی جانب سے ہائی ویز اور دور دراز علاقوں میں حادثے سے دوچار ہونے والے مریضوں کو فوری علاج معالجے کی فراہمی کیلئے ایئرایمبولینس سروس کے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے، حکومت کی جانب سے سابق وزیر صحت ڈاکٹر طاہر علی جاوید کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے جو اس منصوبے کو مکمل کرے گی۔

ابتدائی طور پر میو ہسپتال کے سرجیکل ٹاور اور جناح ہسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے ایئر ایمبولینس کیلئے ہیلی پیڈ تیار کرنے کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور کے دونوں بڑے ہسپتالوں میں ایئر ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔