ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی کے ستائے طلبا کیلئے اچھی خبر

مہنگائی کے ستائے طلبا کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) اردو بازار سے طلبا و طالبات کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی، کاغذ کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلوگرام کمی سے سستی کاپیاں اور کتابیں مل سکیں گی، صدر انجمن تاجران خالد پرویز کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کاغذ کی قیمتوں میں مزید کمی متوقع ہے۔

مہنگائی کے ستائے طالبعلموں اور ان کے والدین کیلئے اردو بازار سے اچھی خبر سامنے آئی ہے کیونکہ کاغذ کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلوگرام کمی ہوئی ہے جس کے بعد کاغذ اب 114 روپے سے کم ہو کر 94 روپے فی کلوگرام کا ہوگیا ہے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز کاغذ کی قیمتوں میں کمی کیلئے خاصے متحرک رہے اور ایک ماہ تک کاغذ کی قیمتوں میں کمی کیلئے جدوجہد کی۔

خالد پرویز نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملز مالکان نے مصنوعی طور پر کاغذ کی قیمتوں میں از خود اضافہ کیا ہوا تھا، اب کاغذ کی قیمتیں 20 روپے تک گر گئی ہیں تاہم ان تاجران کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا جنہوں نے سیزن شروع ہونے پر مہنگے داموں کاغذ خرید لیا تھا۔