ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ ساہیوال، اراکین پنجاب اسمبلی ایک پیج پر

سانحہ ساہیوال، اراکین پنجاب اسمبلی ایک پیج پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) جماعتی وابستگی سے بالاتر ہوکر سب یک زبان، مسلم لیگ ( نپیپلز پارٹی کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹسز، اپوزیشن نے شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن اور تحریک انصاف نے پولیس کے رویے کو بہتربنانے کیلئے خصوصی تربیت کے مطالبے کی قراردادیں جمع کرائیں۔

سانحہ ساہیوال پر تمام اراکین اسمبلی یک زبان نظر آئے، مسلم لیگ ( ن) نے توجہ دلائو نوٹس جمع کروایا۔ نوٹس ثانیہ عاشق کی جانب سے جمع کروایا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ساہیوال میں فیملی پر اندھا دھند فائرنگ سے بچوں کے سامنے والدین کو گولیاں مار دی گئیں۔

 متن میں کہا گیا کہ ایوان کو بتایا جائے واقعہ میں ملوث کتنے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج ہوا، پیپلز پارٹی کے سید حسن مرتضی نے بھی توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرایا، سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کے مطالبے کی قرارداد ( ن) لیگ کی رکن عظمیٰ زاہد بخاری نے جمع کرائی۔ قراداد میں مطالبہ کیا گیا کہ سانحہ ساہیوال کی شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے، حکومتی جے آئی ٹی ناقابل قبول ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف کی سیمابیہ طاہر نے واقعے کی مذمت کی اور پولیس کے رویے بہتر کرنے کیلئے خصوصی ٹریننگ کا مطالبہ کیا۔