( قذافی بٹ)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سانحہ ساہیوال پر ہر سوال کا ایک ہی جواب دیتے رہے،ان کاکہناتھاکہ 72گھنٹے پورے ہونے دیں رپورٹ آنے دیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےپنجاب اسمبلی میں میڈیاُسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے بعد تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنا دی ہے، 72گھنٹوں میں واقعے کی رپورٹ کل شام 5بجے تک آجائے گی، رپورٹ آنے دیں پھر دیکھیں میں کرتا کیا ہوں،گزشہ حکومت میں بھی جے آئی ٹیز بنتی رہی ہیں اور اب نئے پاکستان میں بھی جو جے آئی ٹی بنی ہے اسکا واضح فرق سب کو نظر آئے گا۔
ان کاکہناتھاکہ ایسا نہیں ہوسکتا کہ فوری کسی کو پھانسی پر لٹکا دوں، متاثرہ خاندان کو 2کروڑ کی گرانٹ دے رہے ہیں جبکہ بچوں کی صحت اور تعلیم کی ذمے داری پنجاب حکومت نے اپنے ذمے لے لی ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف نےسانحہ ساہیوال کیخلاف قراردادجمع کرادی، پی ٹی آئی رکن سیمابیہ طاہرنےاسمبلی سیکرٹریٹ میں قراردادجمع کرائی،ساہیوال میں جعلی پولیس مقابلےمیں4افرادکو قتل کیا گیا،بچےکےبیان اورویڈیوزآنےکےبعدپولیس باربارموقف تبدیل کررہی ہے۔
قرار داد کےمتن میں کہا گیا کہ سانحہ ساہیوال نےہرپاکستانی کوخون کےآنسورُلادیا، پولیس فورس کےرویےکوبہتربنانےکیلئےخصوصی تربیت کرائی جائے، ملک وقوم کیساتھ مخلص آفیسرکوپولیس کاسربراہ لگایاجائے۔