محکمہ بہبود آبادی کے ایڈیشنل سیکرٹری اعظم خان نےخاتون کو ہراساں کیا

محکمہ بہبود آبادی کے ایڈیشنل سیکرٹری اعظم خان نےخاتون کو ہراساں کیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس منظرعام، صائمہ انیس خان نےایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن اعظم خان کے خلاف خاتون وفاقی محتسب انسداد ہراسیت میں درخواست جمع کرائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ میں خاتون کو ہراساں کرنے کا کیس منظرعام پر آگیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن اعظم خان نے سیکشن آفیسر ایڈمن یوسف کی ملی بھگت سے ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

 افسران کی جانب سے مسلسل ہراساں کرنے پر مجبورا جہلم پوسٹنگ کرائی۔ بات نہ ماننے پر سائلہ کا تبادلہ جہلم سے خانیوال بعد ازاں مری کر دیا گیا اور مسلسل فون پر بھی ہراساں کیا جاتا رہا۔ خاتون ٹرانسفر کے سلسلے میں سیکرٹری پاپولیشن کے آفس آئیں تو سیکشن آفیسر ایڈیشنل سیکرٹری اعظم خان کے کمرے میں زبردستی لے گیا اور اعظم خان نے پھر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

صائمہ انیس کا کہنا تھا کہ بات ماننے اور نقاب اتارنے پر ایڈیشنل سیکرٹری اعظم خان نے من مانی جگہ پوسٹنگ کی آفربھی کی۔ دوسری جانب ایڈیشنل سیکرٹری پاپولیشن اعظم خان نے کہا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔