عمران خان اور شیخ رشید نے طاہرالقادری کیلئے مصیبت کھڑی کر دی

عمران خان اور شیخ رشید نے طاہرالقادری کیلئے مصیبت کھڑی کر دی
کیپشن: City42 - Tahir ul Qadri
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے بیانات نے اپوزیشن میں دراڑیں ڈال دیں، عمران خان اور شیخ رشید کے متنازع خطاب کے بعد عوامی تحریک کے اتحادی ناراض ہوگئے، متحدہ ایکشن کمیٹی کا اجلاس بھی نہ ہوسکا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ  شیخ رشید نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کیلئے نئی مصیبت کھڑی کر دی، مال روڈ جلسے میں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے بیانات پر اتحادی ناراض ہوگئے، طاہر القادری نے 17 جنوری کو دو دن بعد متحدہ ایکشن کمیٹی کا اجلاس بلانے کا کہا تھا لیکن چار روز گزر جانے کے باوجود اجلاس کی تاریخ طے نہ ہوسکی۔

عمران خان اور شیخ رشید کی تقریر پر پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، جس کی وجہ سے طاہر القادری نے متحدہ ایکشن کمیٹی کا اجلاس نہیں بلوایا کیونکہ انہیں اتحاد ٹوٹنے کا خدشہ ہے، اس لیے طاہر القادری دو اہم اتحادیوں کو ایک نقطے پر لانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں