سٹی 42: ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں نے بھی روپے کو رگڑ دیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہوکر 282.44 روپے کا ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں نے بھی روپے کو بڑا جھٹکا دے دیا، ڈالر 12 پیسے مہنگا ہو ہے، دیگر کرنسیوں کی بات کریں تو یورو1.02 روپے مہنگا ہوکر 304.02 روپے کا ہوگیا ،برطانوی پاونڈ 87 پیسے مہنگا ہوکر 354.87 روپے کا ہوگیا ،امارتی درہم ایک پیسے کمی سے 76.88 روپے پرآگیا ،سعودی ریال ایک پیسے اضافے سے 75.04 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، 2سیاسی جماعتوں کے درمیان حکومت بنانے پر معاہدے طے ہونے پر مارکیٹ نے مثبت لیا ،سرمایہ کاروں کی شئیرز میں خریداری میں دلچسپی ،کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 1094 پوائنٹس کی زبردست تیزی ،100 انڈیکس 1.81 فیصد اضافے سے 61559 کی سطح پر بند ہوا،12.49 ارب روپے مالیت کے 36.27 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔