پنجاب بھر کے سینکڑوں اساتذہ کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی

پنجاب بھر کے سینکڑوں اساتذہ کے لئے بڑی مشکل کھڑی ہو گئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پنجاب بھر کے سینکڑوں اساتذہ کی مستقلی کا معاملہ،سرکاری سکولوں میں پروفیشنل کے بغیر بھرتی ہونے والے اساتذہ کی مستقلی کا معاملہ لٹک گیا۔

اساتذہ کو بی ایڈ کرنے کیلئے آخری موقع دینے کی سمری دو ماہ بعد بھی منظور نہ ہوسکی۔پنجاب بھر کے ڈیڑھ ہزار اساتذہ پانچ سال کی مقرر کردہ مدت میں بھی پروفیشنل ڈگری حاصل نہیں کی تھی۔مقررہ وقت میں بی ایڈ نہ کرنے والے اساتذہ کے کنٹریکٹ میں اضافے کا معاملہ لٹک گیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز سے ریکارڈ طلب کرلیا،محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پانچ سال کی مدت میں بی ایڈ نہ کرنے والوں کا ریکارڈ تین روز میں بھیجوایا جائے،پروفیشنل ڈگری نہ کرنے پر نوکری سے فارغ کا لیٹر فراہم کیا جائے۔

مراسلہ کے مطابق اساتذہ کو دوبارہ کنٹریکٹ پر رکھنے کا لیٹر بھی فراہم کیا جائے۔