کویت کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں، ہرممکن سہولت دیں گے:وزیراعلیٰ محسن نقوی

کویت کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں، ہرممکن سہولت دیں گے:وزیراعلیٰ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی سے کویت کے سفیرناصر عبدالرحمن المطائری نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے امور،دو طرفہ تعلقا ت کے فروغ او رمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔
کویت کے سفیر نے  وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے او رپی ایس ایل 9کے شاندار آغاز پر مبارکباد دی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کویت کے سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اورکویت میں کئی دہائیوں سے برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔ پاکستان اور کویت کے تعلقات کو مفید معاشی تعاو ن میں تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ کویت میں لائیوسٹاک کی بہت مانگ ہے، اس شعبے میں دوطرفہ تعاون کو پائیدار بنیادو ں پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں صرف 30روز میں 6بزنس فیسیلیٹشن سنٹرز بنائے ہیں۔ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹرز پر سرمایہ کاروں کو 15روز کے اندر مطلوبہ این او سیز جاری کئے جاتے ہیں۔ کویت کے سرمایہ کارپنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں،ہر ممکن سہولت دیں گے۔ تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی تعلقات میں اضافہ ممکن ہے۔

 کویت کے سفیرناصر عبدالرحمن المطائری نے کہاکہ پنجاب کے ساتھ لائیوسٹاک اوردیگر شعبو ں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ دو طرفہ تجارتی تعلقا ت میں اضافے کا بہت پوٹینشل موجودہے۔