ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم نے وکلاء تحفظ ایکٹ کی منظوری کی اجازت دے دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وکلاء تحفظ ایکٹ کی منظوری کی اجازت دے دی،کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وکلاء تحفظ ایکٹ اصولی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم نے یقین دہانی کروائی کہ اعلی عدلیہ میں ججز کی تعنیاتی کے حوالے سے وکلاء برادری سے بھرپور مشاورت کی جائے گی،وزیرِ اعظم نے بار نمائندگان کے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر حقِ اپیل کے  مطالبے پر انہیں اس حوالے سے بِل کا مسودہ پیش کرنے کا کہا،وزیرِ اعظم نے بار نمائندگان کو یقین دہانی کروائی کہ حکومت سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس پر حقِ اپیل کا بِل پارلیمان میں منظوری کیلئے پیش کرے گی ۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وکلاء نے ملک میں قانون کی بالادستی کیلئے طویل جدوجہد کی، آئین و قانون کی بالادستی کیلئے وکلاء برادری کی بے شمار قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،حکومت بار کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے.
 انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے ملک کے ہر شعبے کو اپنی نا اہلی سے نقصان پہنچایا،گزشتہ حکومت میں آئین و قانون کی خلاف ورزیاں عروج پر پہنچیں،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملک بھر کی بار کونسلز کے نومنتخب اعلی عہدیداران کے وفد کی ملاقات آج وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہوئی.    

اجلاس میں وزیرِ اعظم نے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی. وزیرِ اعظم نے وکلاء برادری کی جدوجہد کو ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے کلیدی قرار دیتے ہوئے انکی قربانیوں کی تعریف کی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ وکلاء برادری نے ملک میں آئین کے تحفظ اور قانون کی بالا دستی کیلئے ہمیشہ ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے. وزیرِ اعظم نے کہا کہ وکلاء نے گزشتہ حکومت کے ہر غیر آئینی اقدام کے خلاف مؤثر طریقے سے آواز بلند کی جس پر وہ داد کے مستحق ہیں. 

وفد نے وزیرِ اعظم کو پاکستان بار کونسل، اسلام آباد ہائی کورٹ بار کونسل اور صوبوں کے بار کونسلز کے مسائل سے آگاہ کیا. وزیرِ اعظم نے وفد کو ان کے تمام جائز مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی. اجلاس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر حسین اور معاونینِ خصوصی ملک احمد خان اور عطااللہ تارڑ بھی شریک ہوئے۔