تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کا حتمی فیصلہ

 تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کا حتمی فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض ) تعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا،  سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے پرائیویٹ سکولوں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔
  سیکرٹری سکول ایجوکیشن نےتعلیمی اداروں میں منشیات کی روک تھام کیلئے پرائیویٹ سکولوں کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نجی سکولوں سے مشاورت کا آغاز کر دیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن نے پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ کا اجلاس طلب کیا ہے,  سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی زیر صدرات مشاورتی اجلاس ہوگا، لاہور کے تمام پرائیویٹ سکولز کی انتظامیہ کو اجلاس میں بلوایا گیا ہے۔ سکول انتظامیہ کو محکمہ تعلیم کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔