(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کراچی تعلق رکھنے والا کمسن مداح کینسر سے لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔
کچھ عرصہ قبل کینسر کے مرض میں مبتلا ایک بچے عماد خان کی خواہش پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ان سے ملاقات کرنے کراچی کے نجی اسپتال پہنچے تھے جہاں انہوں نے بچے کو ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیتے ہوئے کیپ تحفے میں پیش کی تھی۔
بابراعظم اور نوجوان مداح کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جسے لوگوں نے خوب پسند کیا تھا جبکہ اس ویڈیو میں بابر نے نوجوان مداح کی محمد رضوان سے بھی فون پر بات کروائی تھی۔
گزشتہ دنوں عماد خان منگل کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ دیکھنے نیشنل بینک کرکٹ ارینا بھی آٸے تھے۔