عوام کیلئے ایک اور مشکل، یوٹیلیٹی سٹورز سے گھی اور آئل غائب

عوام کیلئے ایک اور مشکل، یوٹیلیٹی سٹورز سے گھی اور آئل غائب
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) عوام جائیں تو کدھر جائیں، یوٹیلیٹی سٹورز پر ضروریات زندگی نہ ہونے کے برابر ، اوپن مارکیٹ میں مہنگائی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ 

ذرائع کے مطابق غریبوں کیلئے بنائے گئے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ نایاب ہوگئیں، کم آمدنی والا طبقہ سستے گھی اور آئل کو ترس گیا،  2ماہ 5دن سےسستاگھی اورآئل دستیاب نہیں ہے جبکہ درجہ اول کا گھی اور آئل  تقریبا 1 ماہ سے غائب ہے ، غریب طبقہ اوپن مارکیٹ سے مہنگا گھی خرید نہیں سکتا اورسستا دستیاب نہیں ، غریب چولہے پر چڑھی ہنڈیا کو تڑکا کیسے لگائے؟

اکثر وبیشتر یوٹیلیٹی سٹورز پر دالیں بھی برائے نام ہی پڑی  ہیں، کسی یوٹیلیٹی سٹور پر 2 ،کسی پر تین  کسی پر ایک دال ہی پڑی ہے۔ دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر فارغ بیٹھی ملازمین کی فوج قومی خزانے پر بوجھ ہی بننے لگی ۔ 
شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیاء کی قیمتیں مارکیٹ سے کم ہیں وہ سٹور میں ملتی نہیں جس کی وجہ سے اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں حکومت کو چاہیے کہ اس پر نوٹس لے اور طلب کے مطابق اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے ،