ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی عدالت پیشی کے دوران اہلکار پر تشدد کا مقدمہ درج

عمران خان کی عدالت پیشی کے دوران اہلکار پر تشدد کا مقدمہ درج
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی لاہور  ہائیکورٹ پیشی کے دوران سپیشل برانچ کے اہلکار پر تشدد اور اسلحہ چھیننے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف چھ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا  اہلکار جہانزیب نے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ ریس کورس میں جمع کرا دی، درخواست میں اہلکار جہانزیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ خصوصی ڈیوٹی پر گورنر ہاؤس کے قریب موجود تھا ، اسی دوران عمران خان کی قیادت میں قافلہ مال روڈ سے گزر رہا تھا، اس کے گلے میں محکمانہ کارڈ دیکھ کر پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے دھاوا بول دیا ، ملزموں نے لاٹھیوں سے تشدد کیا اور زد و کوب کرتے ہوئے پستول بھی چھین لیا ۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہےکہ متاثرہ پولیس اہلکار کا طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے ، قانون کے مطابق درخواست پر کارروائی کی جائے گی۔