ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور قلندرز کے مداحوں کیلئے بری خبر

لاہور قلندرز کے مداحوں کیلئے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی ٹیم لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر لیام ڈاؤسن انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کے مطابق انگلش آل راؤنڈر کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، اسکین کے بعد لیام ڈاؤسن کو 4 سے 6 ہفتے آرام تجویز کیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لیام ڈاؤسن آج وطن واپس روانہ ہوجائیں گے، ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے لیے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مقابل ہوں گی،شاہین آفریدی الیون نے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن ملتان کو شکست دی تھی مگر دوسرے میں روایتی حریف کراچی کنگز نے 67رنز کے بڑے مارجن سے زیر کرلیا۔

فخرزمان اور مرزا طاہر بیگ بہتر فارم میں ہیں، البتہ مڈل آرڈر میں بیشتر بیٹرز کی کارکردگی میں تسلسل کا فقدان نظر آرہا ہے،شائی ہوپ تیسرے نمبر پر پرفارم نہیں کرپارہے۔