ویب ڈیسک:گریڈ17 تا22کے وفاقی سیکرٹریٹ ملازمین کو150 فیصدایگزیکٹو الاؤنس دیدیا گیا،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایگزیکٹو الاؤنس کا اطلاق یکم جنوری2023 سے ہوگا ،ایگزیکٹو الاؤنس کا اطلاق وزیر اعظم اور ایوان صدر کے افسران پر بھی ہوگا ۔ حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی سیکرٹریٹ افسران کی تنخواہوں میں غیر منصفانہ فرق ختم کیا گیا۔
الاؤنس سے محروم افسران کو2017 کی بنیادی تنخواہ پر150 فیصد الاؤنس دیا گیا۔