ویب ڈیسک:بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ اداکاری سے ریٹائرمنٹ نہیں لیں گے بلکہ انہیں اس شعبے سے نکالنا پڑے گا۔
ٹوئٹر پر سوالات و جوابات کے سیشن میں شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں کو کچھ وقت کے لیے ایسے سوالات پوچھنے کی اجازت دی جو نہیں پوچھنے چاہئیں۔اس اجازت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شاہ رخ خان سے مداح نے سوال کیا کہ وہ اداکاری سے ریٹائرمنٹ کے بعد دوسرا بڑا کام کیا کرنے جارہے ہیں، جس کا شاہ رخ خان نے دلچسپ جواب دیا۔
شاہ رخ کا کہنا تھا کہ میں کبھی اداکاری سے ریٹائر نہیں ہوں گا بلکہ مجھے نکالا جائے گا جبکہ اس کے بعد میں دوبارہ مزید بہتر ہوکر واپس آؤں گا۔