(ویب ڈیسک)انٹربینک میں ڈالر روپے کے مقابلے میں سستا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 175.86 روپے سے کم ہوکر 175.75 روپے پر بند ہوا۔سٹیٹ بینک کے مطابق ایک دن میں روپے کی قدر میں 0.06 فیصد بہتری ہوئی ۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کی قیمت 11 پیسے بڑھنے سے ڈالر 175.50 کا ہوگیا تھا۔