برطانیہ میں پہلی  با حجاب خاتون جج رافعہ ارشد کیسے منتخب ہوئیں؟ 

Raria arshad,first Hijab wearing judge in Usa
کیپشن: First Hijab wearing women slected in USA
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برطانیہ میں  پہلی منتخب ہونے والی باحجاب خاتون جج  رافعہ ارشد نے اس اہم منصب کیلئے اپنے انتخاب کے دوران پیش آنے والی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرویو  دینے کے وقت میں نےرسک لیا اور حجاب پہننے رکھا۔

 تفصیلات کے مطابق برطانوی خاتون جج رافعہ ارشد کا کہنا ہے  کہ مجھے میری  فیملی نے ڈرایا اور  کہا کہ سکالر شپ کے حصول کے لئے دوران انٹرویو  میں اپنا حجاب اتار دوں وگرنہ میرے منتٰخب ہونے کے چانسز کم ہوسکتے ہیں،یہ وہ لمحہ تھا جس میں میرے کیئریر کا تعین ہونا تھا لیکن میں نےرسک لیا اور حجاب پہننے رکھا۔انہوں نے مزید کہا کہ نہ صرف ''میرا لاء سکول میں نہ صرف سکالر شپ پر داخلہ ہوا بلکہ 17 سال بعد برطانیہ میں پہلی باحجاب خاتون جج مقرر ہو گئی ہوں۔

 واضح رہےکہ40 سالہ رافعہ ارشد  جو کہ  تین بچوں کی ماں بھی ہیں کو 17 سالہ کیریئر کے بعد مئی 2020 میں مڈلینڈ سرکٹ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ جج مقرر کیا گیاتھا۔رافعہ ارشد شمالی انگلینڈ  کی کاؤنٹی یارکشائر میں پلی بڑھی ہیں، 11 سال کی عمر سے قانون میں کام کرنا چاہتی ہیں اور بیرسٹر کے طور پر کام کر چکی ہیں