ویب ڈیسک :کورونا وبا کے دوران آن لائن محبت کے نام پر دھوکا ، شہری کروڑوں ڈالر سے محروم ہوگئے ۔ فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے رپورٹ جاری کردی۔
امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سال 2021 میں شہریوں کو رومینس اسکیم کے ذریعے 54 کروڑ 70 لاکھ ڈالر سے محروم کردیا گیا ۔
آن لائن فراڈ نیا ہے نہ سائبر کرائم کو انوکھی چیز ۔ وبا کے دوران جب خوف تھا اور مایوسی تو کئی لوگوں نے جو جذباتی تنہائی کا شکار تھے مدد کے لئے انٹرنیٹ کا رخ کیا جہاں ان سے آن لائن دھوکا شروع ہوگیا اور یہ واقعات بڑھتے چلے گئے۔
فراڈ کرنے والوں میں مرد وخواتین دونوں شامل تھے ان فراڈیوں نے متاثرہ افراد سے محبت کی پینگیں بڑھائیں انہیں اپنی اصل تصاویراورویڈیوز کی بجائے فرضی تصاویر بھیجیں اور کورونا پابندیوں کی آڑ لے کر ملاقات نہیں کی۔
ایک تنظیم سائلنٹ وکٹم نو مور کو متاثرین نے اپنی کہانیوں سے آگا ہ کیا ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ جس نے اپنی اصل تصاویر ہی نہیں بھیجی تھیں کو امریکا بلانے کےلئےویزا فیس اور دیگر اخراجات پر چار لاکھ ڈالر خرچ کر دیے تھے۔امریکی ایئرفورس کی سابق افسر ڈیبی مونٹگو میری جانسن جن کے شوہر کا انتقال ہوچکا تھا کورونا وبا کے دوران اپنے خوابوں کا شہزادہ آن لائن تلاش کیا لیکن اس نے انہیں ایک ملین ڈالر کا چونا لگا دیا۔