ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان  کیلئے اچھی خبر، نئے گیس کےذخائردریافت

پاکستان  کیلئے اچھی خبر، نئے گیس کےذخائردریافت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان: پاکستان  کیلئے اچھی خبر ،سندھ میں گیس کی نئی دریافت کامیابی مل گئی ۔سندھ میں لطیف بلاک موہر ون میں ہائیڈرو کاربن کی نئی دریافت میں کامیابی ملی ہے۔ موہر ون کنوے سے چودہ اعشاریہ تین ملین معکب فٹ گیس کے ذخائر ملے ہیں۔

 سندھ میں گیس کے نئی دریافت، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق سندھ میں لطیف بلاک موہر ون میں ہائیڈرو کاربن کی نئی دریافت میں کامیابی ملی ہے۔ پی پی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو نئی دریافت سے آگاہ کردیا۔ پی پی ایل کے مطابق لطیف بلاک میں پی پی ایل،ای این آئی پاکستان لمیٹڈ اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان کی شراکت داری ہے
موہر ون کنویں پر 12 ہزار 111 فٹ گہرائی پر دریافت ملی ہے،موہر ون کنوے سے 14.3 ملین معکب فٹ گیس کے ذخائر ملے ہیں
پی پی ایل کے مطابق یہ دریافت جوائنٹ وینچر کے ساتھ مل کر ایک جارحانہ گیس کی تلاش کی حکمت عملی کا نیتجہ ہےاور یہ دریافت مقامی وسائل سے ملک کی توانائی کو سپورٹ فراہم کرے گا