آرڈیننس لانےوالی فیکٹری زمیں بوس ہونے والی ہے، سعد رفیق

آرڈیننس لانےوالی فیکٹری زمیں بوس ہونے والی ہے، سعد رفیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ آرڈیننس لگانے والی فیکٹری زمیں بوس ہونے والی ہے، آئین میں آرڈیننس کی مخصوص حالات میں گنجائش ہے۔

لاہور میں نیب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  سعد رفیق نے کہا کہ  شیخ رشید ڈکٹیٹر ہیں، جنہوں نے ریلوے میں آتے ہی تباہی مچا دی تھی، وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی صاحب کو ریلوے کی الف ب نہیں آتی۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں اچھے آدمیوں کو موقع ہی نہیں دیا جا رہا۔ پاکستان تحریک انصاف  حکومت کی قانون سازی کا مقصد مخالفین کو ٹھکانے لگانا ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی غلامی کر کے ایوان صدر کو بے توقیر کر دیا۔

سعد رفیق  کا کہنا تھا کہ آرڈیننس لگانے والی فیکٹری زمیں بوس ہونے والی ہے، آئین میں آرڈیننس کی مخصوص حالات میں گنجائش ہے۔