(سٹی42)بھارت میں گزشتہ سال شوبز حلقوں کے کئی مشہور اداکارؤں نے خودکشی کرتے موت کو گلے لگایا، جن میں معروف نوجوان اداکار سوشانت کا نام نمایاں ہے، اب ایک اور اداکار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال بالی ووڈ انڈسٹری کے لئے بھاری ثابت ہوا جس کی بنیادی وجوہات کورونا وائرس اور دوسری مشہور اداکارؤں کی خودکشیوں کی صورت میں سامنے آئی،اب سال 2021 کے رواں ماہ ایک اور بھارتی اداکار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،بھارت کی تامل ٹیلی ویژن انڈسٹری کےاداکار اندر کمار نے خودکشی کرلی۔
خبررساں ذرائع کے مطابق 25 سالہ اداکار اندر کمار کے دوستوں کا کہناتھا کہ گزشتہ روز وہ سب فلم دیکھنے گئے تھے اور واپسی پر اندر کمار اپنی ایک دوست کے گھر گئے بعدازاں ہمیں اطلاع ملی کےاندر کمار نے اسی دوست کے گھرگلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی۔ اداکار کی موت کے بعد ہم نے مقامی پولیس کواطلاع دی ،پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس کا کہناتھا کہ تحقیقات کی جارہی ہیں تاحال کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے جس سے معلوم ہوسکے کے اداکار اندرکمار نے خودکشی کی یا ان کو قتل کیاگیا،تاہم پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔علاوہ ازیں یہ بھی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں کہ اداکار اندر کمار انڈسٹری میں کام نہ ملنے کی وجہ سے کافی اُداس تھے اور مکمنہ طور پر اُن کی خودکشی کی وجہ یہی بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال 2020 میں 14 جون کو بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے نوجوان اداکار سوشانت سنگھ نے بھی خودکشی کرلی تھی،رواں سال کے آغاز میں نامور بالی ووڈ سٹار عرفان خان، رشی کپور اور میوزک کمپوزر ساجد خان انتقال کرگئے تھے۔سلمان خان کے ساتھ فلم’ریڈی ‘ میں کام کرنے والے مزاحیہ اداکار موہیت بگہیل 27 برس کی عمر میں چل بسےتھے۔
اس سے قبل 13 مئی کو بالی ووڈ کی مشہور فلم پی کے میں مسٹر پرفیکشنسٹ کے ساتھ کام کرنے والے اداکار کینسر کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔