ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سردی کی لہر میں کمی کیساتھ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

سردی کی لہر میں کمی کیساتھ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)شہر کا موسم خوشگوار، دھند کے بادل چھٹ گئے، سردی کی شدت میں واضح کمی ،دن بھرسورج اوربادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی ۔

تفصیلات کےمطابق صبح کے آغاز سے ہی سورج کی چمکتی کرنوں سے شہر کا موسم خوشگوار بنادیا۔ شہر سے دھند کے بادل بھی چھٹ گئے ۔ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈتک جائے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد اور ہوا کی رفتار 4 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت کم سے کم 13 اور زیادہ سے زیادہ 17 ڈگری سینٹی گریڈرہے گا۔ دن بھر سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی بھی جاری رہے گی۔

فضائی آلودگی کے باعث لاہورکا ائیر کوالٹی انڈیکس 267 ہو گیا ،جبکہ متعدد علاقوں کینٹ ، قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ ، گلبرگ اور ماڈل ٹاؤن کا ائیر کوالٹی انڈیکس 400 سے تجاوز کرگیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں آج موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، گوجرانوالہ اور گجرات میں دھند جہلم، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ جوہرآباد، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، اوکاڑہ، ساہیوال، بہاولپور اور بہاولنگر دھند کی لپیٹ میں پنجاب کے دیگر علاقوں میں اج موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے، دیر، چترال، سوات اور مانسہرہ میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔اسی طرح سندھ ،بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور برفباری کی توقع ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer