(سٹی42) پی ایس ایل فائیو کا میلہ صوبائی دارالحکومت میں کچھ دیر میں شروع ہونے والاہے، میچ دیکھنے کےورلڈ چیمپین کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں بھی پہنچے تو پولیس نے ان کو روک لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل فائیو کا میلہ صوبائی دارالحکومت میں کچھ دیر میں شروع ہونے والاہے،شائقین کاجوش وجذبہ بھی عروج پرہے،میچ دیکھنے کے لئے ورلڈ چیمپین کبڈی ٹیم کے کھلاڑی بھی قذافی اسٹیڈیم پہنچے،سکیورٹی کے فرائص سرانجام دینے والی پولیس نے ان کو روک لیا، حکام کی مداخلت کے بعد شفیق چشتی کو اندر جانے کی اجازت دی گئی۔
ذرائع کا کہناتھا کہ کبڈی ہیرو شفیق چشتی کو پولیس حکام نے نشتر پارک دروازے پر روکا،روکنے پرشفیق چشتی پولیس حکام سے الجھ پڑے ، پولیس حکام نے سکیورٹی کے پیش نظرورلڈ چیمپین کبڈی ٹیم کے کھلاڑیوں کو روکا،بعد ازاں پولیس حکام نے ان کو اندر جانے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا تیسرا میچ آج لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے مابین ہوگا،لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں میچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،داخلی و خارجی راستے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، میچ کچھ دیر میں شروع ہوگا۔