ای روزگار سنٹرز کو پنجاب کے سرکاری کالجوں تک پھیلانے کیلئے معاہدہ

ای روزگار سنٹرز کو پنجاب کے سرکاری کالجوں تک پھیلانے کیلئے معاہدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامیں: ای روزگار سنٹرز کو پنجاب کے سرکاری کالجوں تک پھیلانے کے لئے وزارت ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت امور نوجوانان و کھیل اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ای روزگار سنٹرز کو پنجاب کے مختلف اضلاع میں سرکاری کالجوں تک پھیلانے کیلئے وزارت ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت امور نوجوانان و کھیل اورپنجاب آئی ٹی بورڈ کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔

تقریب میں صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن و انفارمیشن ٹیکنالوجی راجہ یاسر ہمایوں سرفراز، وزیر امور نوجوانان و کھیل محمد تیمور خان، چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ اظفر منظور، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر، سیکرٹری یوتھ افیئرزاحسان اللہ بھٹہ، ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن شاہدہ فرخ، ڈی جی ای گورننس ساجد لطیف و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے کہا کہ پنجاب میں 33ای روزگار سنٹرز فعال ہیں جبکہ 40 مزید ای روزگار سنٹرز کالجوں میں کھلنے سے ای روزگار سنٹرز کی تعداد 73 ہو جائے گی، انہوں نے کہا اس اقدام سے چھوٹے اضلاع میں نوجوانوں کو مواقع ملیں گے اور وہ ہنر سیکھ کر گھر بیٹھے آمدن کما سکیں گے۔

 صوبائی وزیر محمد تیمور خان نے کہا کہ ایسے اضلاع جہاں یونیورسٹیاں موجود نہیں کالج کی سطح پر ای روزگار سنٹر کھلنے سے وہاں کے مقامی نوجوان بھی مستفید ہو سکیں گے، چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور نے کہا ای روزگار مراکز کالج کی سطح پر کھلنے سے سالانہ پچیس سے تیس ہزار نوجوان تربیت لے سکیں گے۔

معاہدے پر چیئرمین پی آئی ٹی بی اظفر منظور، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ساجد ظفر، ایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن شاہدہ فرخ اورسیکرٹری یوتھ افیئرز احسان اللہ بھٹہ نے دستخط کئے۔

      

Shazia Bashir

Content Writer