آوارہ کتوں کی بھرمار، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 56 شہری شکار

 آوارہ کتوں کی بھرمار، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 56 شہری شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار، چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 56 شہری شکار، ضلعی انتظامیہ کی کتے مار مہم موثر نہ ہونے پر متاثر ہ شہریوں نے شکوہ کر دیا۔رواں برس کے دوران اب تک آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے تجاویز کرچکی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے تمام دعووں کے برعکس شہری آوارہ کتوں کے نشانے پر، شہر کے مختلف علاقوں میں کتے کاٹے کے کیسز تسلسل کے ساتھ سامنے آرہے ہیں، متاثرہ شہری کہتے ہیں کہ ان کے علاقوں میں کتوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے موثر آپریشن نہیں ہورہا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے مزید 56 واقعات رونما ہوئے، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔          یاد رہے کہ ضلعی کتا مار بریگیڈ نے کارروائی کرتے ہوئے نشتر زون کے علاقوں ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی، ہائی کورٹ سوسائٹی اور ویلنشیا ٹاؤن میں 38 آوارہ کتوں کو تلف کیا گیا، اسی طرح گلبرگ زون اور سمن آباد زون کے علاقوں مکہ کالونی، ریاض علی شاہ روڑ، گلبرگ ٹو ،ماڈل ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن میں 25 آوارہ کتے تلف کیے گئے۔

شالامار زون، عزیز بھٹی زون اور واہگہ زون کے علاقوں چائینہ اسکیم، درس بڑے میاں، مغلپورہ، اشفاق پورہ اور بوگیوال چوک میں 41 جبکہ راوی زون کے علاقوں یادگار چوک، اورنگی باغ ،بادامی باغ ،جنگل کالونی، سبز منڈی اور داتا نگر میں 34 آوارہ کتے ٹھکانے لگادیے گئے۔

رواں برس کے دوران اب تک آوارہ کتوں کے کاٹنے کے کیسز کی مجموعی تعداد 3 ہزار سے تجاویز کرچکی ہے، آوارہ کتوں کا نشانہ بننے والوں میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔
 

Shazia Bashir

Content Writer