سٹی 42: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ضرور جائیں لیکن غریب کے حق پر ڈاکہ نہ ماریں،حکومت نیب کے ڈنڈے کو استعمال کررہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہرسیکٹرمیں عوام کو بےروزگار کیا جارہا ہے،یہ کس قسم کی آئی ایم ایف پی ٹی آئی ڈیل ہے،حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے پہلے ایک سال ضائع کیا،غریبوں کوبے نظیرانکم سپورٹ سے نکالنا حکومت کی عوام دشمنی ہے،معیشت اس طرح نہیں چلائی جا سکتی۔
گھردینا دورکی بات حکومت عوام سے چھت چھین رہی ہے،حکومت بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کو بھی سبوتاژ کررہی ہے،ہماری حکومت آتی ہے توپہلے تنخواہ اورپنشن میں اضافہ کرتے ہیں،ملک کی معیشت مشکل صورتحال سے گزررہی ہے،آج نوجوان ڈگریاں ہاتھوں میں لے کرگھوم رہے ہیں،جوروزگار پرلگے ہیں انہیں بیروزگار کیا جا رہا ہے۔