میٹرک کا امتحان کل شرع ہوگا،مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل

میٹرک کا امتحان کل شرع ہوگا،مانیٹرنگ کیلئے خصوصی سکواڈ تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : لاہور ک بورڈ کے زیرِ اہتمام میٹرک امتحان 2020ء کا آغاز کل  22فروری سے ہو گا۔

میٹرک کے  سالانہ امتحان کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔رواں سال امتحان میں 5 لاکھ بائیس ہزار امیدوار شرکت کریں گے،ترجمان لاہور تعلیمی بور ڈ سجاد علی بھٹی کا کہنا ہے کہ  امیدواروں کے لیے لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں 826امتحانی مراکز قائم کردیئے گئے، تمام امتحانی عملے کی تعیناتی کا عمل شفافیت کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ مانیٹرنگ کے لیے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیئے گئے ہیں، امتحان دینے والے طالب علم امتحانی وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے امتحانی مراکز میں پہنچ جائیں،امتحانی مراکز میں تمام غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد ہوگی،پہلے روز فرسٹ شفٹ میں عربی، بزنس سٹڈ یز، اور لباس اور پارچہ بافی کا پیپر لیا جائے گا، سیکنڈٹائم میں غذا و غذائیت، اوجغرافیہ کے پیپرز ہوگا۔

یاد رہے ہر سال میٹرک کے امتحان میں لاکھوں طلباو طالبات شریک ہوتے ہیں،پنجاب بھر میں میٹرک کے امتحانات ایک ساتھ شروع ہوتے ہیں،نتائج کا اعلان بھی تمام تعلیمی بورڈ ز ایک ساتھ ہی کرتے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer