ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقرا اور یاسر نے پسندیدہ تحفے کے بارے میں بتا دیا

اقرا اور یاسر نے پسندیدہ تحفے کے بارے میں بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی )معروف اداکارہ اقرا عزیز  اور یاسر حسین نے اپنی خاص پینٹنگ کے بارے میں بتادیا جو انہیں معروف و سینئر مصنف و مزاح نگار انور مقصود نے شادی پر تحفے میں دی تھی۔

گزشتہ روز اداکار ہ اقرا عزیز حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے گھر کی دیوار پر لگی ایک تصویر شیئر کی جس میں اقرا پیلے رنگ کا لباس پہنے اپنے ہاتھ سے دیوار پر لگی پینٹنگ کی طرف اشارہ کر رہی ہیں، اس پینٹنگ میں ایک لڑکی گلدستے کی طرف دیکھتی نظر آرہی ہے، اس پینٹنگ میں بہت سارے رنگوں کا استعمال کیا گیا ہے۔

 اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ پینٹنگ میرے اور میرے شوہر کیلئے بہت خاص ہے کیونکہ انور مقصود صاحب نے یہ ہمیں ہماری شادی پر تحفے میں دی تھی، انہوں نے لکھا کہ یہ صرف آرٹ نہیں بلکہ رنگوں سے بھری دعائیں ہیں۔

واضح رہے کہ28 دسمبر 2019 کو  اقرا عزیز اوریاسرحسین رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer