(سٹی 42) ہفتہ وار چھٹی تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئیں، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے واضح کردیا کہ ہفتہ وار چھٹی اتوار کو ہی ہوگئی۔
No change in weekly holiday calender is under consideration, all such rumours regarding change in this regard are baseless
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 21, 2019
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہفتہ وار چھٹی اتوار ہی ہے کوئی تبدیلی نہیں ہورہی، نہ ہی کوئی ایسی تجویز زیر غور ہے۔ ہفتہ وار چھٹی تبدیل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ سعودی عرب سے کاروباری تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان میں اتوار کے بجائے جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔