(سٹی 42) باغوں کے شہر لاہور میں موسم کے رنگ نرالے, کہیں دھوپ اور کہیں آسمان سے گرتی بوندوں نے موسم کی رنگینی بڑھا رکھی ہے، محکمہ موسمیات نے پورا ہفتہ بارشوں کی پیشگوئی کردی ۔
گزشتہ روز سے جاری بارش نے ہر چیز جل تھل کردی، مگرموسم خوشگوار اور حسین ہوگیا، آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری ہے۔ بارش ابھی ختم نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتہ لاہور میں مزید بارشیں ہونگی۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ زیادہ سے زیادہ 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ ہوا میں نمی کا تناسب 94 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر میں بارش کہیں رحمت بنی تو کہیں زحمت، بارش کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔